وزیراعلیٰ کےپی کی عمران خان سےجیل میں ملاقات کی درخواست پرآفس اعتراضات دور

عدالت نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کی عمران خان سےجیل میں ملاقات کی درخواست پرآفس اعتراضات دورکردئیے۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس ارباب محمدطاہررنےرجسٹرارآفس اعتراضات کےساتھ سماعت کی۔وزیراعلیٰ کےپی کی جانب سےعلی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
علی بخاری ایڈووکیٹ نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی سےجیل ملاقات کی پٹیشن پررجسٹرارآفس نےمتعدداعتراضات عائدکررکھےہیں،اعتراض ہےکہ اس حوالےسےپہلےہی ایک عدالتی فیصلہ آچکاہے،یہ بھی اعتراض ہےکہ وزیراعلیٰ صوبائی کابینہ کےفیصلےکےبغیرکیسےدرخواست دائرکرسکتےہیں؟یہ اعتراض نہیں بنتاکیونکہ ابھی توکابینہ بنی ہی نہیں ہے،رجسٹرارآفس نےبانی پی ٹی آئی سےجیل ملاقات کی درخواست پرمتعدداعتراضات عائدکیےتھے۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےرجسٹرارآفس کےاعتراضات دورکرکےفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئےسیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب،آئی جی اسلام آباد اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو23اکتوبرکوطلب کرلیا۔
بعدازاں عدالت نےرجسٹرارآفس کےاعتراضات دورکرتےہوئےسماعت 23اکتوبرتک ملتوی کردی۔