ملکی معیشت کیلئے خوشخبری،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

0
7

ملکی معیشت کیلئے خوشخبری،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 325 ملین ڈالر خسارے میں تھا، جبکہ ستمبر میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق اگرچہ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا، تاہم ترسیلات زر میں اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آنا ایک مثبت اشارہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت معاشی استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہےاوراگر یہ رجحان برقرار رہا تو ادائیگیوں کے توازن میں مزید بہتری متوقع ہے۔

Leave a reply