لاہور:سموگ گنز سے فضائی معیار بہتر بنانے کا تجربہ کامیاب

0
7

لاہور میں سموگ کا روگ بڑھنے لگا۔حکومت پنجاب نےسموگ گنز سے فضائی معیار بہتر بنانے کا کامیاب تجربہ کرلیااورشہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت بھی جاری کردی۔
ترجمان انوائرمینٹل پروٹیکشن فورس کا کہنا ہے کہ سموگ گنز کے استعمال سے فضائی آلودگی میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔لاہور کے علاقے کاہنہ سمیت مختلف مقامات پر فضائی آلودگی بڑھنے پر سموگ گنز کے استعمال کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان انوائرمینٹل پروٹیکشن فورس کے بقول کاہنہ میں سموگ گنز کے استعمال سے ایئر کوالٹی انڈیکس 666 سے کم ہوکر 170 پر آ گیا ، یہ اینٹی سموگ گنز کے باضابطہ استعمال کا پہلا تجربہ تھا ،جو کامیاب ثابت ہوا۔دوسری طرف سموگ بڑھنے کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply