ٹریفک پولیس اورستھراپنجاب کی ٹیموں کیلئے ماسک پہننالازمی قرار

پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ماسک لازمی پہننے کا حکم دیا گیا۔
پنجاب حکومت کےحکم نامےمیں کہاگیاکہ ہےکہ ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، سینئر افسران عمل درآمد کو یقینی بنائیں، ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کو بھی لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے،سینئر افسران کو نگرانی اور ماسک کی پابندی لازمی بنانے کا حکم دیاگیاہے۔
واضح رہےکہ روزبروزسموگ میں اضافہ ہوتاجارہاہےبلکہ اکثروبیشترصوبائی دارالحکومت لاہوردنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہوتاہے،جس کےباعث مختلف بیماریوں کےپھیلاؤکاخدشہ ہے۔اس لئے ماسک لازمی قراردیاگیاہے۔