پی سی بی کانیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کافیصلہ

0
10

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نےنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق آئندہ ماہ سےنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کاباقاعدہ آغاز ہوگا، نیشنل سٹیڈیم کراچی کے پرانے اسٹینڈز کو گراکرری ماڈلنگ کی جائیگی،نیشنل سٹیڈیم کاویوبہترکرنے کیلئے اسٹینڈز کے باہر جنگلےختم کئےجائیں گے،نیشنل سٹیڈیم کراچی کےانکلوژرزکاڈیزائن قذافی سٹیڈیم سےملتاجلتا ہوگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پی سی بی سی ڈی اےکےتعاون سےاسلام آبادمیں نیاسٹیڈیم بھی تعمیرکررہاہے،اسلام آباد میں بننےوالےنئےکرکٹ سٹیڈیم کاانتظامی کنٹرول سی ڈی اےکےپاس ہوگا،پی سی بی کوسٹیڈیم میں بین الاقوامی اورڈومیسٹک میچزکےانعقادکی اجازت ہوگی،پی سی بی نےلاہور،کراچی اورراولپنڈی میں سٹیڈیمزاپ گریڈیشن کیلئے18ارب روپےمختص کئےتھے۔

Leave a reply