پتنگ بازی کاخونی کھیل جاری،ڈورپھرنےسےنوجوان جاں بحق

لاہورشہرمیں پتنگ بازی کاخونی کھیل نہ رک سکا،ڈورپھرنےسےنوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ہسپتال ذرائع کےمطابق 21سالہ نعمان یوسف مزنگ کارہائشی تھانوجوان کام سےگھرواپس جارہاتھا، گلے پرڈورپھرگئی،نعمان کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا،راستےمیں دم توڑگیا،قاتل ڈورکانشانہ بننے والےنعمان کےکزن عثمان نےشناخت کی،عثمان سروسز ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئےموجودتھا۔
ذرائع کاکہناہےکہ جاں بحق نوجوان نعمان یوسف گھرکابڑا بیٹا اور اکیلا کمانے والا تھا،مقتول کاایک چھوٹابھائی اور2بہنیں ہیں،نعمان کی میت گھرپہنچنےپرکہرام مچ گیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انورنےڈورپھرنےسےنوجوان کی ہلاکت کانوٹس لیتےہوئےسی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔سربراہ پنجاب پولیس نےڈی آئی جی آپریشنزکوپتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کاحکم دیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنےکہاہےکہ اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پرزیروٹالرنس ہے ،پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کےقانون پرسختی سے عملدرآمدیقینی بنائیں،پتنگ بازوں ،پتنگ فروشوں ،بنانےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ خونی دھندےمیں ملوث افرادکیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں،دھاتی ڈور،پتنگوں کی آن لائن فروخت میں ملوث عناصرکوبھی گرفتار کیا جائے،والدین اپنےبچوں کواس خونی کھیل سے دوررکھیں۔















