مسجد الحرام کے قریب بننے والا نیا سعودی منصوبہ ’’بابِ سلمان‘ ‘کیا ہے؟

0
8

مسجد الحرام کے قریب بننے والا نیا سعودی منصوبہ ’’بابِ سلمان‘ ‘کیا ہے؟بابِ سلمان منصوبہ مملکت کےویژن 2030کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں ایک عظیم تعمیراتی منصوبے بابِ سلمان کا اعلان کیا ہے، جو مسجد الحرام کے بالکل متصل علاقے میں تعمیر کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ مکہ کے مرکزی ڈھانچے کو جدید طرزِ تعمیر اور پائیدار شہری ترقی کے عالمی معیار پر استوار کرنے کی ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق تقریباً 12 ملین مربع میٹر پر محیط بابِ سلمان منصوبہ مکہ مکرمہ کے بنیادی ڈھانچے کو ازسرِ نو ترتیب دے گا۔ اس میں رہائشی، تجارتی، ثقافتی اور خدماتی زون شامل ہوں گے، جو شہر کیلئے ایک ہمہ گیر شہری نظام فراہم کریں گے۔اس منصوبے کے تحت جدید پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے شہر کے دیگر حصوں سے مربوط کیا جائے گا، تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہو۔
بابِ سلمان کی منصوبہ بندی میں مکہ کی تاریخی معمارانہ شناخت کو جدید شہری ڈیزائن کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ عمارتوں اور عوامی مقامات کے خاکے اس انداز سے تیار کیے جا رہے ہیں کہ وہ شہر کے روایتی جمال کو برقرار رکھتے ہوئے جدید سہولتوں سے مزین ہوں گے، نیز تقریباً 19 ہزار مربع میٹر کے ثقافتی و ورثاتی علاقوں کو ازسرِ نو بحال کیا جائے گا ،تاکہ مکہ کے تاریخی نقش کو محفوظ رکھا جا سکے۔اس منصوبہ نا صرف مکہ مکرمہ کے انفراسٹرکچر کو نئی جہت دے گا، بلکہ اسے جدید شہری منصوبہ بندی کا بین الاقوامی ماڈل بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Leave a reply