ہانگ کانگ سکسز :پاک بھارت ٹاکرا7نومبرکوشیڈول

شائقین کرکٹ کےلئےبڑی خوشخبری،ہانگ کانگ سکسزمیں پاکستان اوربھارت کامیچ 7نومبرکوشیڈول ہے۔عباس آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے 5 نومبر کو روانہ ہوگی۔ایونٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس اپنے دونوں گروپ میچز جمعہ 7نومبر کو کھیلے گی۔
ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان، بھارت اور کویت گروپ سی میں شامل ہیں۔پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو مد مقابل ہوں گی۔
پاکستان اسکواڈ:
(کپتان) عباس آفریدی ، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز ٹیم میں شامل ہیں۔ نان ٹریولنگ ریزرو میں دانش عزیز، محمد فائق بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں ایشیا کپ میں 3 مرتبہ مدمقابل آئی تھیں۔جس میں تینوں میچزمیں پاکستان کوشکست کاسامناکرناپڑاتھا۔