پاکستان میں مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے،وزیرخزانہ

0
7

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیزنےپاکستانی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ موجودہ زرمبادلہ ذخائرڈھائی ماہ کی درآمدات کیلئےکافی ہیں،ہماری معاشی کامیابیوں کوعالمی سطح پربھی سراہا گیاہے ،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیزنےپاکستانی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ،گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی میں 3فیصداضافہ ہوا،رواں سال 4فیصدسے زائدکی ترقی کاہدف تھا۔
اورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے،سیلاب کےباعث ترقی کےہدف میں کچھ کمی کاامکان ہے، امید ہےرواں مالی سال3.5فیصدشرح نموحاصل کرلیں گے،سی پیک کے دوسرےمرحلےمیں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

Leave a reply