ترقی کی جانب ایک اورقدم!اسلام آبادکوکیش لیس کردیاگیا

0
6

بلاگ:عتیق مجید
اسلام آبادمیں کیش لےجانے کی غلطی اب کبھی مت کیجئےگا،یہ غلطی آپکو بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ کیونکہ کوئی بھی دکاندارآپ سےکیش نہیں لےگا ، وجہ جان لیجیےہواکیا،گورنمنٹ نے کیش لیس اکانومی انیشی ایٹوکےتحت اسلام آباد کوکیش لیس کردیا ہے، یعنی پورے اسلام آباد میں کہیں بھی چلے جائے اب کسی بھی جگہ پرکیش وصول کرنے سے انکار کیا جائے گا۔
صرف آن لائن اورکارڈپیمنٹ کی آپشن ہوگی۔ اس لیے کہیں بھی جاتے وقت اپنا اے ٹی ایم کارڈ ہمراہ رکھیں ۔ حکومت نےتمام چھوٹےاوربڑےبازاروں میں کیوآرکوڈ لگادئیےہیں ،شاپنگ مالزاورتمام بڑے برنڈزپربھی کیوآرکوڈ کے ذریعے پیمنٹ ممکن ہوگی۔ کچھ کھانا پینا، سفر کرنا ہو یا شاپنگ کرنی ہو اب ہرطرح کی پیمنٹ آن لائن وصول کی جائے گی۔ یا کیو آر کوڈ کے ذریعے بل پیمنٹ ہوگی۔
دوسری جانب سی ڈی اے کےمطابق کیش لیس ماڈل سٹی بنانے کےلیے ہفتہ وار بازاروں میں کیو آر کوڈ نظام نافذ کر دیا گیا۔
چیف آفیسر ایم سی آئی کے مطابق ایچ نائن بازار کے تمام ستائیس سو اسٹالز پر کیو آر کوڈ اسٹیکرز لگا دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں میں بھی کیو آر کوڈ ڈسپلے لازمی ہو گا ۔ بازاروں میں ادائیگیاں کیو آر کوڈ اور ڈیجیٹل ذرائع سے ہی کی جا سکیں گی۔ریٹیلرز ، ہول سیلرز ، شاپنگ مارٹس اور ریسٹورنٹس میں کیو آر کوڈ لازم قرار دیا جا چکا۔ ہسپتالوں اور ٹیکسیوں میں بھی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم لگانے پر غور جاری ہے۔

Leave a reply