کام کے مواقع نہ ہونے کے باعث طویل عرصہ تک گھر پر رہنا پڑا ،بوبی دیول کاانکشاف

0
6

بالی ووڈاداکاربوبی دیول نےانکشاف کیاکہ کام کے مواقع نہ ہونے کے باعث طویل عرصہ تک گھر پر رہنا پڑا تھا۔
حال ہی میں اداکاربوبی دیول نےایک پوڈکاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُنہوں نےاپنی نجی زندگی اورکیرئیرکےبارےمیں بڑی تفصیلی گفتگوکی۔میزبان کےسوال پربوبی دیول نےجواب میں بتایاکہ میری زندگی میں ایک وقت ایسابھی آیاکہ میں نےکام کےلئےخود فلم سازوں اور ہدایتکاروں سے رابطےکئے،یہ 2010 کی دہائی کی بات ہےجب میں شدید مایوسی کا شکار ہوگیاتھا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاداکارکاکہناتھاکہ کام کےلیے خود فلم سازوں اور ہدایتکاروں سے رابطہ کرتاتھا ’’میں کہتا تھا، میں بوبی دیول ہوں، براہِ کرم مجھے کام دیں۔ اس میں شرم کی کوئی بات نہیں، کم از کم وہ یاد رکھیں گے کہ بوبی دیول اُن سے ملنے آیا تھا۔‘‘
اداکار نے بتایا کہ اس دوران اُن کے بیٹے کے ایک سادہ سے جملے نے اُنہیں سنبھلنے اور دوبارہ کام کی تلاش شروع کرنے پر مجبور کیا۔ بوبی کے مطابق ’’زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب میں نے ہار مان لی تھی، لیکن اندر کی آواز نے مجھے یاد دلایا کہ میرے اندر ابھی بھی وہ صلاحیت موجود ہے۔‘‘
واضح رہےکہ بوبی دیول نے1995میں فلم برسات سےاپنےکیرئیرکا آغاز کیا ،انہوں نےمختلف فلموں میں  اپنےفن کالوہامنوایا،جس میں سولجر، بادل، بِچھو اور اجنبی جیسی فلمیں شامل ہیں۔تاہم بعد میں ناکامیوں کے سلسلے نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔ اُن کی واپسی ویب سیریز آشرم سے ہوئی، جس کے بعد فلم اینمل میں اُن کی اداکاری نے نیا عروج حاصل کیا۔

Leave a reply