ضمنی انتخابات:مسلم لیگ نے 6 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دیے

0
8

ضمنی انتخابات کےلئےحکمران جماعت مسلم لیگ(ن)نے 6 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دیے۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 6 ضمنی حلقوں کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔
بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-18 ہری پور سے بابر نواز خان اور این اے-185 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری کو (ن) لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی-73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا اور پی پی-269 مظفرگڑھ سے اقبال خان پتافی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
مزید برآں مسلم لیگ (ن) نے پی پی-115 سے محمد طاہر پرویز اور پی پی-116 سے رانا احمد شہریار کو بھی پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply