پی سی بی نےقومی کرکٹرزکوبگ بیش لیگ کھیلنےکی اجازت دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےقومی کرکٹرزکوبگ بیش لیگ کھیلنےکی اجازت دےدی۔
ذرائع کےمطابق پاکستانی کرکٹرزبگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےقومی کرکٹرزکوبگ بیش لیگ کیلئےاین اوسی جاری کردیا۔پی سی بی کی جانب سےقومی کرکٹرز اورکرکٹ آسٹریلیاکواین اوسی کےبارےمیں مطلع کردیاگیاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ جن کرکٹرزکواین اوسی جاری ہوچکےہیں انہیں بی بی ایل کھیلنےکی اجازت ہوگی،پی سی بی نےچندہفتےقبل لیگزکیلئےکھلاڑیوں کےاین اوسی ہولڈکرنےکااعلان کیاتھا۔















