سفر کا جدید انداز:ریاض میں بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی سروس کا آغاز

0
34

سفر و سیاحت کا جدید انداز،سعودی شہرریاض میں بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی سروس کا آغازکردیاگیا۔
یہ منصوبہ اپنے ابتدائی تجرباتی مرحلے میں ہے اور آغاز سے ہی شہریوں اور سیاحوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی حاصل کر رہا ہے، جہاں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد اس سروس کا تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔
سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق فی الحال خودکار گاڑیاں ریاض میں روشن فرنٹ اور شہزادی نورہ بنت عبدالرحمٰن یونیورسٹی کے اندر دو مخصوص راستوں پر چل رہی ہیں۔ہر مقام پر مخصوص سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، تاکہ مسافروں کیلئے گاڑی میں سوار ہونے اور اترنے کے مقامات تک پہنچنا آسان ہو۔یہ سروس عمومی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی براہِ راست تکنیکی اور انتظامی نگرانی میں فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ہر گاڑی میں حفاظتی اہلکار بھی موجود ہوتا ہے، جو نظام کی کارکردگی اور سلامتی پر نظر رکھتا ہے۔
یہ قومی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس حکمتِ عملی اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہریوں اور رہائشیوں کو دعوت دی کہ وہ ایپ کے ذریعے ان خودکار گاڑیوں کی سروس کا تجربہ کریں اوریادگار اور خوشگوار سفر سے لطف اندوز ہوں، جو مملکت میں نقل و حمل کے مستقبل کی علامت ہے۔

Leave a reply