26نومبراحتجاج کیس:علیمہ خان کی عدم پیشی،عدالت نےاداروں کوحکم جاری کردیا

0
39

26نومبراحتجاج کیس میں علیمہ خان کی عدم پیشی پرعدالت نےاظہاربرہمی کرتےہوئےاداروں کوحکم جاری کردیا۔
راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نے26نومبراحتجاج کیس کی سماعت کی۔مقدمے کے10ملزمان پیش ہوئےپراسیکیوشن کےگوہان اورمال مقدمہ بھی عدالت میں پیش ہوئےجبکہ علیمہ خان طلبی کےباوجودعدالت میں پیش نہ ہوئیں۔
عدالت نےچیئرمین نادراکوعلیمہ خان کاقومی شناختی کارڈبلاک کرنےکاحکم دیااورڈی جی امیگریشن کوملزمہ کاپاسپورٹ بلاک کرنےکاحکم بھی دیا۔
عدالت نےعلیمہ خان کےضامن کی جائیدادکارسرکارضبط کرنےکاحکم دیتےہوئے ،گورنراسٹیٹ بینک کوہدایت دی کےعلیمہ خان کےتمام بینک اکاؤنٹ فوری منجمدکیےجائیں ۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت 27اکتوبرتک کےلئےملتوی کردی۔

Leave a reply