دنیا کی سب سے طویل نان سٹاپ فلائٹ، چینی ایئرلائن کا نیا ریکارڈ

دنیا کی سب سے طویل نان سٹاپ فلائٹ، چینی ایئرلائن نے نیا ریکارڈقائم کردیا۔
چین کی زیامین ایئر نے دنیا کی سب سے طویل نان سٹاپ پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، جو نیویارک کے JFK ایئرپورٹ سے اڑ کر چینی شہر فوزو پہنچتی ہے۔یہ پرواز روسی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرتی ہے، اسی لیے اس کا سفر اور بھی طویل ہو جاتا ہے۔ طیارہ جدید فیول سسٹم اور آرام دہ نشستوں سے لیس ہے ،تاکہ مسافروں کیلئے یہ 20 گھنٹے آسان بن سکیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ راستہ نیا نہیں، زیامین ایئر 2017 سے 2020 تک یہ پرواز چلا چکی ہے، مگر اب پہلی بار اس کا دورانیہ باضابطہ طور پر 19 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق مستقبل میں ایسی الٹرا لانگ فلائٹس مزید عام ہوں گی، کیونکہ مسافر اب لمبے، مگر سیدھے سفر کو ترجیح دینے لگے ہیں، چاہے ان کا آدھا دن ہوا میں ہی کیوں نہ گزر جائے۔















