لاہورفضائی آلودگی کی زدمیں ،ایئرکوالٹی انڈیکس انتہائی خطرناک

0
6

لاہورفضائی آلودگی کی زدمیں ،ایئرکوالٹی انڈیکس انتہائی خطرناک بڑھ گیا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کےمطابق لاہورکاایئرکوالٹی انڈیکس 358ہوگیا، جبکہ گوجرانوالہ کےاےکیوآئی 500اورسرگودھاکا347ریکارڈکیاگیا،فیصل آبادکااےکیوآئی306،ملتان304اورڈی جی خان 244 ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ ماحولیات کےمطابق لاہورکاآلودہ ترین علاقہ ملتان روڈ اے کیو آئی 500ریکارڈکیاگیا،جی ٹی روڈ 500 جبکہ شاہدرہ391 اورسفاری پارک کااےکیوآئی377ریکارڈکیاگیا۔اسی طرح کاہنہ نوکا اے کیوآئی 335 اور پنجاب یونیورسٹی 335ریکارڈکیاگیا۔
ماہرین کےمطابق لاہورکاایئرکوالٹی انڈیکس اس حدتک بڑھ گیاہےجس سےمختلف قسم کی بیماریاں جنم لےرہی ہیں،جس میں سانس ،آنکھوں اورفلوجیسی بیماریاں شامل ہیں۔
ماہرین کاکہناہےکہ شہری غیرضروری طورپرگھروں سےباہرنہ نکلیں ۔

Leave a reply