تعلیمی بورڈز کا نتائج کی معلومات کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

جدید انداز میں فروغ ِتعلیم کا سلسلہ ،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کی معلومات کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
اس سسٹم کے تحت اب طلباو طالبات اپنے امتحانی نتائج والدین سے نہیں چھپا سکیں گے، کیونکہ اب ان کے امتحانی نتائج والدین کے شناختی کارڈ نمبرز کے ذریعے بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔
ایجوکیشن بورڈ کے ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر نہم اور دہم کے امتحانی نتائج میں شامل کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج پر بھی یہی پالیسی نافذ کی جائے گی۔نئے فیچرز آئندہ تعلیمی سال 2026 سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف لاہور بورڈ کے تحت ہر سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں 10 لاکھ سے زائد طلباو طالبات حصہ لیتے ہیں۔یوں پنجاب کے تمام بورڈز میں مجموعی طور پر لاکھوں، کروڑوں طلبا و طالبات ہرسال امتحان میں حصہ لیتے ہیں۔















