لاہورآج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، اے کیو آئی سطح میں مزید اضافہ متوقع

لاہوردنیا کا آلودہ ترین شہر قرار،آج بھی اے کیو آئی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
سموگ نگرانی و پیشگی نظام کے مطابق لاہور میں آج فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ اوسط اے کیو آئی سطح 240 سے 275 کے درمیان متوقع ہے۔رات گئے، صبح سویرے اور شام کے اوقات میں آلودگی کی شدت سب سے زیادہ رہے گی، کیونکہ اس دوران درجہ حرارت کم اور ہوا کا بہاؤ کمزور ہوتا ہے۔
شام کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ، تجارتی سرگرمیاں، سڑکوں کی دھول اور مقامی جلاؤ عمل PM2.5 کی مقدار میں اضافے کا سبب بنیں گے، لہٰذا اینٹی سموگ آپریشن میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 16 مکینیکل واشرزاور 50 واشر رکشے حصہ لے رہے ہیں۔ سڑکوں کی واشنگ اور پانی کا چھڑکائو کرنے کیلئے 200 صفائی اہلکار دن کی شفٹ میں اور 200 ورکرز رات کی شفٹ میں تعینات کئے گئے ہیں، تاکہ سموگ کے مضر اثرات کو کم کیا جا سکے۔اس سلسلے میں شہریوں کو باہر نکلتے وقت ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔















