پاک ترک تعلقات محض دوممالک کےنہیں بلکہ 2عظیم اقوام کاباہمی ربط ہے، مریم نواز

0
9

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پاک ترک تعلقات محض دوممالک کےنہیں بلکہ 2عظیم اقوام کاباہمی ربط ہے۔
ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ پر وزیراعلیٰ مریم نوازکاترک قوم ا ورصدررجب طیب اردوان کودلی مبارکباددیتےہوئےکہناتھاکہ ترکیہ ہمارابرادرملک ہے،اپنے بہن بھائیوں کی خوشی میں شریک ہیں،ترکیہ کی ترقی اورخوشحالی کیلئےصدق دل سے دعاگوہوں ،پاکستان اورترکیہ کےمابین دوستی کی بنیاداخوت اور بھائی چارہ ہے۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ پاک ترک تعلقات محض دوممالک کےنہیں بلکہ 2عظیم اقوام کاباہمی ربط ہے،رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نےترقی کےکئی سنگ میل عبورکیے ہیں، ثقافتی ،تجارتی اورسیاحتی روابط سےدونوں ممالک میں قربت بڑھ رہی ہے۔

Leave a reply