الیکشن کمیشن نےشبلی فرازکی سینیٹ کی خالی نشست پرانتخابات کاشیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےشبلی فرازکی سینیٹ کی خالی نشست پرانتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کےشیڈول کےمطابق شبلی فرازکی خالی نشست پرسینیٹ کیلئےانتخابات کل ہوں گے،ووٹنگ خیبرپختونخواسمبلی میں صبح9بجےسےشام 4بجےتک ہوگی، سینیٹ کی ایک نشست پر5امیدوارمیدان میں ہیں،پی ٹی آئی کےخرم ذیشان کوسینیٹ کیلئےامیدوارنامزدکیاگیا۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے شبلی فرازاورعمر ایوب سمیت 9 ارکان کو 5 اگست کو نااہل قرار دیا تھاجن کو 9مئی واقعات کے مقدمات میں 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں ۔
یادرہےکہ شبلی فرازنےپشاورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں عدالت نےشبلی فرازکوڈی سیٹ کرنےکاحکم امتناعی دیاتھا۔پھرمعاملہ سپریم کورٹ میں چلاگیا جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں سینیٹ انتخابات روکنے کیلئے درخواست دائرکی تھی جس کوسپریم کورٹ نےمستردکردیاہے۔















