عمران خان کےمقدمات کویکجاکرنےکی درخواست عدم پیروی کی بنیادی پرخارج

0
16

عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی درج تمام مقدمات کویکجاکرنےکی درخواست عدم پیروی کی بنیادی پرخارج کردی۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پرسماعت کی، پنجاب حکومت کےوکیل عدالت میں پیش ہوئے،جبکہ درخواست گزارکی جانب سےکوئی بھی پیش نہ ہوا۔عدالت نےدرخواست عدم پیروی کی بنیادی پرخارج کردی۔
عدالت نےوکیل پنجاب حکومت سےاستفسارکیاکہ درخواستگزارکیخلاف کتنےمقدمات ہیں؟
وکیل پنجاب حکومت نےجواب دیاکہ درخواست گزارپر107مقدمات درج ہیں۔
واضح رہےکہ 2023میں بانی پی ٹی آئی نےدرخواست دائرکی تھی جس میں عمران خان نےموقف اپنایا تھاکہ پنجاب کےتمام شہروں میں مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply