پشاور:سینیٹ کےضمنی الیکشن کیلئےپولنگ کاعمل جاری

0
11

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے جرگہ ہال میں ہورہی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹ کی یہ نشست شبلی فرازکی نااہلی کی وجہ سےخالی ہوئی تھی،ووٹنگ کےسلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہے۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلاتعطل جاری رہےگی۔
سینیٹ الیکشن کےلئے3 امیدواروں میں مقابلہ ہو رہا ہے۔ان امیدواروں میں تاج محمد آفریدی، خرم ذیشان اور عرفان سلیم شامل ہیں۔ دو امیدوار عابد خان یوسفزئی اور نثار خان ریٹائر ہوگئے۔ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا سعید گل کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی، ڈائریکٹر الیکشنزمحمد ندیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمین ظہیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کو آرڈینیشن سہیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز فہد علی شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاء محمد امجد کو پولنگ افسران تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے شبلی فرازاورعمر ایوب سمیت 9 ارکان کو 5 اگست کو نااہل قرار دیا تھاجن کو 9مئی واقعات کے مقدمات میں 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں ۔
یادرہےکہ شبلی فرازنےپشاورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں عدالت نےشبلی فرازکوڈی سیٹ کرنےکاحکم امتناعی دیاتھا۔پھرمعاملہ سپریم کورٹ میں چلاگیا جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں سینیٹ انتخابات روکنے کیلئے درخواست دائرکی تھی جس کوسپریم کورٹ نےمستردکردیاہے۔

Leave a reply