صدی کا بڑا طوفان ملیسا،جمیکا سے ٹکرا گیا، کیوبا سے لوگوں کا انخلا

صدی کا سب سے بڑا طوفان ملیسا،جمیکا سے ٹکرا گیا۔ کیوبا سے لوگوں کا انخلاجاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق طوفان ملیسا جمیکا سے ٹکرانے کے بعد اب کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں طوفان کے خطرات سے بچنے کیلئے ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد لوگ طوفان سے نقصان کے اندیشے کے باعث اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کا کہنا ہے کہ کیٹیگری 5 کے اس خطرناک طوفان کے باعث جمیکا میں 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی ہیں، جبکہ طوفان اب کیٹیگری 4 میں بدل گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔















