سونےکی قیمت میں کمی ،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے

0
18

مقامی وعالمی ما رکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی ہونےسےفی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کےحامل سونےکی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہونےسےفی تولہ سونا4 لاکھ18ہزار 862 روپےکاہوگیا،جبکہ 10گرام سونےکی قیمت 857روپےکم ہوکر3لاکھ 59 ہزار106روپےہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 5034روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 4315 روپے پر برقراررہی۔عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی 47.72 ڈالر پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت 10ڈالرکم ہوکر3965ڈالرہوگئی۔

Leave a reply