نومبر کے مہینے میں کتنی ٹھنڈ ہو گی؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

نومبر کے مہینے میں کتنی ٹھنڈ ہو گی؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں تاحال سردی کا آغاز نہیں ہوا اور موسم خشک ہے، تاہم نومبر کے وسط میں اچانک ٹھنڈ بڑھ جائے گی، لہٰذا شہریوں کو آئندہ دنوں میں آنیوالے سردیوں کے پیش ِ نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث پنجاب کے کئی اضلاع میں سموگ کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔متاثرہ اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گجرات، ساہیوال، ملتان، رحیم یار خان اور بہاولپور شامل ہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے اور فضائی آلودگی میں اضافے سے پنجاب کے وسطی و مشرقی علاقوں میں سموگ کی صورتحال آئندہ دنوں میں مزید خراب ہوسکتی ہے، لہٰذاشہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، خصوصاً صبح اور شام کے اوقات میں جب سموگ کی شدت زیادہ ہوتی ہے، حفاظتی ماسک کا استعمال کریں اور سفر کم سے کم کریں۔















