ٹیرف نےزبردست قومی سلامتی دی ،ماضی میں کئی ممالک کی جانب سے استحصال کاشکاررہے،امریکا

0
22

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ٹیرف نےہمیں زبردست قومی سلامتی دی ہے۔ماضی میں کئی ممالک خاص طورپرچین کی جانب سےاستحصال کاشکاررہے،اب ایسانہیں ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاہےکہ سپریم کورٹ میں ٹیرف سےمتعلق کیس ملک کی تاریخ کااہم کیس ہے،سپریم کورٹ میں ٹیرف کیس کی سماعت میں شرکت نہیں کروں گا،کوئی ایسااقدام نہیں کرناچاہتاجواس فیصلےکی اہمیت کوکم کرے،میں نےدنیابھرمیں 8جنگیں رکوائیں ۔
ٹرمپ نےمزیدکہاکہ حماس کی جانب سے آج3یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنےپرخوشی ہوئی،شام پر عائد پابندیاں ہٹائیں  تاکہ  انہیں  اپنی  بقا کا موقع  ملے ،سنا ہے شام کے صدر اچھا کام کررہے ہیں ،پہلے ہمارے پاس نہ ٹیرف تھانہ قومی سلامتی اوردنیاہم پرہنستی تھی،دنیابرسوں سےہمارےخلاف ٹیرف لگارہی تھی،کئی ممالک خاص طورپرچین کی جانب سےاستحصال کاشکاررہے،اب ایسانہیں ،ٹیرف نےہمیں زبردست قومی سلامتی دی ہے۔
امریکی صدرنےکہاکہ بیجنگ کوتائیوان پرحملےکےنتائج کاعلم ہے،میرےدورصدارت میں چین تائیوان پرحملہ نہیں کرےگا،چینی صدر نے بارباریقین دلایاکہ وہ بحران نہیں بڑھائیں گے،غیرقانونی امیگریشن کیخلاف کارروائیوں میں لبرل جج رکاوٹ ہیں،ہمیں بائیڈن اوراوبامادورمیں تعینات ججوں نےروک رکھا ہے،امریکامیں آئےبہت سےلوگ جرائم کی بنیادپراپنےملکوں سےنکالےگئے،پالیسی یہ ہےاگرآپ غیرقانونی داخل ہوئےتوآپ کوجاناہوگا۔

Leave a reply