الیکشن کمیشن کاپنجاب کے3حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کااعلان

0
23

الیکشن کمیشن نےپنجاب کے3حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کااعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کےمطابق این اے66وزیرآباد، این اے87 میانوالی اور این اے 129لاہورمیں پولنگ 23نومبرکوہوگی،پولنگ کی نئی تاریخ کےمتعلق تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

یادرہےکہ این اے129لاہورکی سیٹ تحریک انصاف کےممبرقومی اسمبلی میاں اظہرکی وفات پرخالی ہوئی تھی۔

واضح رہےکہ پنجاب کےتینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کیا گیا تھاجس کو رواں سال سیلاب کےباعث ملتوی کردیاگیاتھا،دوبارہ شیڈول جاری کردیاگیاہے۔

Leave a reply