سینیٹ اجلاس آج طلب،ایجنڈاجاری

سینیٹ کےآج ہونےوالےاجلاس کاایجنڈاجاری کردیاگیا۔
ایجنڈےکےمطابق سوالات وجوابات کاسیشن ہوگا،شیری رحمان ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گی،پاکستان وائلڈفونااینڈفلورایکٹ میں ترمیمی بل2024پررپورٹ پیش ہوگی،شیری رحمان کمیٹی کی سالانہ رپورٹ 2024 سے2025پیش کریں گی،سینیٹرعرفان صدیقی خارجہ امورکمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے،سربیامیں پاکستانیوں کوفراہم کردہ ویزامعاونت پررپورٹ پیش ہوگی۔
ایجنڈےمیں کہاگیاکہ سینیٹ اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کی بندش سے متعلق رپورٹ پیش کی جائےگی،سینیٹررانامحمودالحسن نیشنل سکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل پیش کریں گے،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ قانون شہادت ترمیمی بل 2025پیش کریں گے،وزیرخزانہ ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025میں توسیع کی قراردادپیش کریں گے،وزیرداخلہ فرنٹیئرکانسٹیبلری تنظیم نوآرڈیننس 2025سینیٹ میں پیش کریں گے۔















