اکتوبر میں مہنگائی وزارت خزانہ کےتخمینے سے زیادہ ریکارڈ،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ملک میں اکتوبرکےمہینے میں مہنگائی وزارت خزانہ کےتخمینے سے زیادہ ریکارڈکی گئی ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں مہنگائی کی شرح میں 1.83 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجبکہ اکتوبرمیں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.24 فیصد پر پہنچ گئی، وزارت خزانہ نےاکتوبرکے لیےمہنگائی کا تخمینہ 5سے6 فیصدکے درمیان لگایا تھا ۔جولائی تا اکتوبرمیں اوسط مہنگائی 4.73 فیصد رہی، ستمبر 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.6فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح2.26فیصد بڑھی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.54فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.59 فیصدرہی،اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6 فیصد رہی،ایک ماہ میں ٹماٹر 58.64 ، پیاز 18.7 اور سبزیاں 12.2 فیصد مہنگی ہوئیں ، اکتوبر میں گندم 10.5 ، آٹا 5.49 اور انڈے 4.22 فیصد مہنگے ہوئے۔اکتوبر میں بجلی 8.78 فیصد مہنگی ہوئی ۔















