سموگ کب ختم ہو گی،سردی کب آئے گی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
12

سموگ کب ختم ہو گی؟سردی کب آئے گی؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا اور بالائی علاقوں میں 4 اور 5 نومبر کے دوران بارش و برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے اختتام پر میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد سموگ ختم ہونے کی توقع ہے،نیز سرد ہواؤں کے چلنے اور بارش ہونے سے باقاعدہ سردیوں کا آغاز ہو جائے گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےبالائی علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،ملک کےبالائی علاقوں میں پہاڑوں پربرفباری اورلینڈسلائیڈنگ کی توقع ہے،ژالہ باری اورگرج چمک کےباعث کمزورانفراسٹرکچرکونقصان کااندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،راولپنڈی،اٹک،جہلم،منگلا،چکوال،تلہ گنگ اورمیانوالی میں بارش متوقع ہے،جبکہ خوشاب، سرگودھا، وزیرآباد، گوجرانوالہ، گجرات اورسیالکوٹ میں بھی بادل برسنےکی توقع ہے۔ لاہور، نارووال، قصور، شیخوپورہ اورگردونواح میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے،جبکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،چترال،دیر،سوات،کوہستان،مالم جبہ،کالام اورایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے۔پشاور،مانسہرہ،ہری پور،بٹگرام،کوہستان اورصوابی میں بارش کاامکان ہے، مردان،نوشہرہ،چارسدہ،کوہاٹ،ہنگو،کرک،باجوڑ،خیبر،اورکزئی اورکرم میں بارش متوقع ہے۔وزیرستان میں چندمقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔اُدھرگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں تیزہواؤں،گرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے۔

Leave a reply