واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیکنگ میں خطرناک حد تک اضافہ، ماہرین نے حل نکال لیا

پاکستان میں سوشل میڈیا خصوصاً واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کی شکایات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث عام شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ہیکنگ کا ایک عام طریقہ یہ ہے کہ صارفین کو کسی جاننے والے کے نام سے پیغام موصول ہوتا ہے جس میں 6 ہندسوں کا تصدیقی کوڈ مانگا جاتا ہے۔ اکثر صورتوں میں یہ پیغام پہلے سے ہیک ہونے والے اکاؤنٹس سے بھیجا جاتا ہے۔
متعدد صارفین لاعلمی میں یہ کوڈ شیئر کر دیتے ہیں، جس کے بعد ہیکرز ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں۔
ماہرین نے واضح کیا ہے کہ واٹس ایپ یا کسی بھی ادارے کی جانب سے تصدیقی کوڈ کبھی بھی شیئر نہیں کیا جاتا، اور صارفین کو اس حوالے سے انتہائی احتیاط کرنی چاہیے۔
اگر کسی کا اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو فوری طور پر واٹس ایپ کو دوبارہ انسٹال کر کے اپنے نمبر سے لاگ اِن کیا جا سکتا ہے۔ اس دوران سسٹم کی جانب سے موصول ہونے والا 6 ہندسوں کا کوڈ درج کرنے سے اکاؤنٹ بحال ہو جاتا ہے۔
ماہرین شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ مشکوک پیغامات پر ہرگز یقین نہ کریں اور اپنے اکاؤنٹس کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرادیے
جولائی 4, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسماعیل ہنیہ کی شہادت:پاک ایران اعلیٰ سطح رابطہ
اگست 3, 2024 -
اسلام آبادہائیکورٹ بینچزتبدیلی تنازع،ایک اوراہم فیصلہ جاری
اپریل 11, 2025 -
عمران اورگنڈاپورکیخلاف اقدام قتل اورریاست پرحملےکامقدمہ درج
اکتوبر 8, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














