چین کا ایک اور بڑا کارنامہ: نیا خلائی مشن “شینژو-23” کامیابی سے خلا میں روانہ

0
4

چین نے اپنا خلائی مشن “شینژو-23” کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا ہے، جسے 2030 تک انسان کو چاند پر بھیجنے کے ہدف کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ مشن شمال مغربی صحرائے گوبی میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے “لانگ مارچ 2-ایف” راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا، جو کامیابی سے مدار میں داخل ہو چکا ہے۔

چینی خلائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ مشن میں شامل تمام خلاباز محفوظ اور صحت مند ہیں، جبکہ یہ مشن خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار ایک چینی خلاباز کو ایک سال تک خلائی مدار میں رکھا جائے گا تاکہ مائیکرو گریویٹی کے انسانی جسم پر طویل مدتی اثرات کا تفصیلی مطالعہ کیا جا سکے۔

مشن میں شامل عملے میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ لائی کا یِنگ بھی شامل ہیں، جو تاریخ کی پہلی ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی خلا باز بن گئی ہیں۔

ان کے ساتھ خلائی انجینئر ژو یانگ ژو اور سابق ایئر فورس پائلٹ ژانگ ژی یوآن بھی اس مشن کا حصہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق چین اپنے خلائی پروگرام کو مزید وسعت دیتے ہوئے آئندہ برسوں میں چاند مشنز اور نئے خلائی جہازوں کی آزمائش کی تیاری بھی کر رہا ہے۔

Leave a reply