سائنسی تحقیق میں نوجوانوں میں رات کو موبائل فون کے باعث نیند کی کمی کا انکشاف

امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رات کے وقت اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال نیند کے معیار کو متاثر کر سکتا ہے۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں نوجوان رات دیر تک موبائل فون استعمال کرتے ہیں، جس کے باعث ان کی نیند متاثر ہوتی ہے اور غیر صحت مند عادات فروغ پاتی ہیں۔
تحقیق میں 657 نوجوانوں کو شامل کیا گیا اور ان کے اسمارٹ فون استعمال کے پیٹرن کو ایک ٹریکنگ ایپ کے ذریعے مانیٹر کیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ 52 فیصد سے زائد نوجوان آدھی رات سے صبح تک کے اہم اوقات میں بھی فون استعمال کرتے رہے، جو نیند کے لیے نہایت اہم سمجھے جاتے ہیں۔
مطالعے میں یہ بھی سامنے آیا کہ نوجوان زیادہ تر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر وقت گزارتے ہیں، جبکہ سونے کے اوقات میں بھی موبائل استعمال کا رجحان پایا گیا۔
محققین کے مطابق مسلسل نوٹیفکیشنز، بے خوابی اور عادتاً فون چیک کرنا نیند متاثر ہونے کی بڑی وجوہات ہیں۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ سونے سے قبل موبائل اور دیگر اسکرینز کا استعمال محدود کیا جائے تاکہ نیند کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔
یہ تحقیق طبی جریدے “JAMA Pediatrics” میں شائع ہوئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
تیسراٹیسٹ:پاکستان نےانگلینڈکیخلاف ٹیم کااعلان کردیا
اکتوبر 23, 2024 -
توشہ خانہ ٹوکیس: فردجرم عائد نہ ہوسکی
اکتوبر 5, 2024 -
میٹرک کےسالانہ امتحانات دینے والےطلبا کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری
فروری 12, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














