سموگ کےباعث مارکیٹوں اورریسٹورنٹس کےاوقات کارتبدیل کرنے کا فیصلہ

0
31

انتظامیہ نےسموگ کےباعث مارکیٹوں اورریسٹورنٹس کےاوقات کارتبدیل کرنےکافیصلہ کرلیا۔
ضلعی انتظامیہ نےمارکیٹوں ،ریسٹورنٹس اورکیفے کےلئے نئے اوقات کارجاری کردئیےجس کےمطابق پیر سے ہفتہ مارکیٹیں رات دس بجے بند ہوں گی،جبکہ ریسٹورنٹ اور کیفے رات گیارہ بجے بند کرنا ہوں گے، اتوار کے روز کاروباری مراکزاورمارکیٹیں دوپہردو بجے سے رات دس بجے تک کھل سکیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کاکہناہےکہ جمعہ،ہفتہ،اتوار کوریسٹورنٹ رات 12 بجے تک کھل سکیں گے،جبکہ ہوم ڈیلیوری کی رات 2 بجے تک کی اجازت ہو گی۔
انتظامیہ کابتاناہےکہ میڈیکل سٹورز، تندور،دودھ کی دکانیں، ہسپتال،لیبارٹریز، پٹرول پمپ اور پنکچرزشاپس کو استثنی ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار پر پابندی لازمی ہے خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔
واضح رہےکےسموگ کےباعث باغوں کاشہرلاہوردنیاکےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں اکثروبیشتر سرفہرست رہتاہے۔

Leave a reply