26نومبراحتجاج کیس:علیمہ خان کی مسلسل غیرحاضری،پھروارنٹ گرفتاری جاری

0
44

26نومبراحتجاج کیس میں علیمہ خان کی مسلسل غیرحاضری پرعدالت نے آج پھرملزمہ کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت میں 26نومبراحتجاج کیس کی سماعت ہوئی،پراسیکیوٹرظہیرشاہ عدالت میں پیش ہوئے۔جبکہ عدالتی حکم کےباوجودعلیمہ خان اوراُن کےوکلاآج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
پراسیکیوٹرظہیرشاہ نےکہاکہ علیمہ خان دانستہ طورپرعدالتی کارروائی کامذاق بنارہی ہیں،ملزمہ کھلےعام عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے، ملزمہ کےرویہ کےباعث فوجداری نظام عدل کامذاق بنادیا گیا،جان بوجھ کرمقدمےکاٹرائل روک دیاگیاہے۔
پراسیکیوشن کی استدعاپرعدالت نےمتعلقہ اداروں سےعلیمہ خان کی منقولہ وغیرمنقولہ جائیدادکی تفصیلات طلب کرلیں۔
عدالت کی جانب سےوفاق ،پنجاب اورسیکیورٹی ایکسچینج کمیشن سےجائیدادکی تفصیلات طلب کی گئیں، اکاؤنٹ سیزنہ کرنےپر2نجی بینک کےمنیجرزکےوارنٹ گرفتاری جاری کئےگئے اورتوہین عدالت کانوٹس بھی جاری کیاگیا۔
عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی کہ ،علیمہ خان کے12بینک اکاؤنٹ منجمدکردئیےگئےہیں۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی سماعت 10نومبرتک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ 26نومبراحتجاج کیس کامقدمہ تھانہ صادق آبادمیں درج ہیں۔

Leave a reply