مظفرگڑھ:دسویں تھل جیپ ریلی کارنگارنگ میلہ سج گیا

مظفرگڑھ میں دسویں تھل جیپ ریلی کارنگارنگ میلہ چھانگامانگاٹیلےپرسج گیا۔
تفصیلات کےمطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹیگنگ اورفٹنس ٹیسٹ ہوں گے، کوالیفائنگ راونڈکل ہوگا،8 نومبرکوسٹاک کیٹیگری مقابلےہوں گے،پری پیئرڈکیٹیگری،بگھی ،ڈرٹ موٹربائیک ریس 9نومبر کو ہوگی، ریلی میں ملک کےمعروف ریسرزحصہ لےرہےہیں۔جیپ ریلی میں ملکی وغیرملکی ڈرائیورزبھرپورشرکت کررہےہیں۔
جنوبی پنجاب کابڑامیلہ سج گیا،شہری جیپ ریلی سےلطف اندوزہونےپہنچنےلگے۔دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا ٹریک تقریباً 200 کلومیٹر طویل ہے،جبکہ اس میں ملک بھر سے سو کے قریب ڈرائیورز حصہ لیں رہےہیں۔ریلی کے ساتھ لوک موسیقی کی محفلیں، اونٹ و گھوڑوں کے شوز، ٹینٹ پیگنگ، دستکاری بازار اور ثقافتی میلوں کا اہتمام کیا گیاہے۔















