عدالتی حکم کےباوجودبانی سےملاقات نہ کرانےپرتوہین عدالت پرفریقین کونوٹس جاری

0
28

عدالتی حکم کےباوجودبانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات نہ کرانےپراسلام آبادہائیکورٹ نےتوہین عدالت کی درخواست پرفریقین کونوٹس جاری کردئیے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس ارباب محمدطاہرنےوکیل سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرسماعت کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نےسیکرٹری داخلہ ،جیل سپرنٹنڈنٹ ودیگرکونوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کوسلمان اکرم راجہ کی جیل ملاقات کامعاملہ دیکھنےکی ہدایت کی۔
عدالت نےکہاکہ سلمان اکرم اگرجیل ملاقات نہ کرسکےتووہ ہمیں ٹوئٹ کیس میں کیسےمعاونت کرینگے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاآپ کےتحریری حکم نامےکےباوجودپچھلےمنگل کومیری ملاقات نہیں کرائی گئی،ایس ایچ اواعزازنےآپ کےحکم کوماناہی نہیں ،عدالت ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کوآج ساتھ بھیجے ۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنےکہاکہ ساتھ نہیں بھیج سکتےہم نوٹس کرتےہیں،ہم قانون کےمطابق کارروائی کرینگے۔جس پروکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ عدالت اگلی سماعت کی تاریخ دےدے۔
عدالت نےکہاکہ آپ کوٹوئٹ کیس سےپہلےکی تاریخ مل جائےگی۔جس پروکیل سلمان اکرم راجہ نےبتایاکہ وہ کیس تودسمبرمیں ہے،آج بھی ملاقات کادن ہے،عدالت ملاقات کی اجازت تودے۔
عدالت نےاسسٹنٹ اٹارنی جنرل کوروسٹرپربلایااورکہاکہ اےجی صاحب ہمارےحکم کےبعدان کی ملاقات کیوں نہیں ہوئی،آخری باربھی آپ کوکہاتھاکہ اگریہ ملاقات نہ کرسکےتوایکس کیس میں ہماری معاونت کیسےکرینگے۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نےکہاکہ ہم نےآگےبتادیاتھا،میں متعلقہ حکام کوآج پھرآگاہ کردونگا۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply