27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

0
15

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وفاق کے خلاف یہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔
دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کا آئینی دائرہ اختیار کسی دوسری عدالت یا فورم کو منتقل نہیں کیا جاسکتا۔عدالت آئین میں ایسی کسی ترمیم کو کالعدم قرار دے جو سپریم کورٹ کے اختیارات یا دائرہ اختیار میں کمی کا باعث بنے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ فیصلے تک 27ویں آئینی ترمیم کے متنازع حصوں پر عمل درآمد روک دیا جائے۔

Leave a reply