پاکستان کا ڈیجیٹل فنانسنگ نظام تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن،گونراسٹیٹ بینک

بینک آف دی فیوچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ موجودہ دور میں ورک پلیسز مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو چکی ہیں اور مالیاتی خدمات میں تیزی سے جدت آرہی ہے۔پاکستان کا ڈیجیٹل فنانسنگ نظام تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک 9.5 بلین ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں، جن میں سے 68 فیصد موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے کی گئیں۔ گورنر کے مطابق سائبر سیکیورٹی فریم ورک کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ صارفین کا اعتماد برقرار رہے۔
جمیل احمد نے مزید کہا کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) نے مالیاتی شعبے میں نئی راہیں کھول دی ہیں، اور بینکوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل کرنسی پر کام کر رہا ہے، جبکہ پاکستان کا ڈیجیٹل فنانسنگ نظام تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔















