ایم ڈی کیٹ پالیسی میں تبدیلی :عدالت کافریقین کونوٹس

0
10

عدالت نےایم ڈی کیٹ امتحانات اورداخلوں کی رجسٹریشن پالیسی میں تبدیلی کرنےکےکیس میں فریقین کو نوٹس کرتےہوئے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس ارباب محمدطاہرنےدرخواست گزارمیڈیکل طلباوطالبات کی درخواست پرسماعت کی۔
وکیل درخواست گزارنے استدعاکی کہ آج آخری تاریخ ہےعدالت حکم امتناع جاری کرے،جس پرعدالت نےرجسٹریشن کی تاریخ سےمتعلق وکیل درخواست گزارکی فوری حکم امتناع کی استدعامستردکردی۔
عدالت نےپی ایم ڈی سی حکام کونوٹس جاری کرتےہوئےجمعہ کوطلب کرلیا۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنےکہاکہ نوٹس جاری کرکےانہیں جمعہ کوبلالیاہے۔
بعدازاں عدالت نےایم ڈی کیٹ امتحانات اورداخلوں کی رجسٹریشن پالیسی تبدیل کرنےکیخلاف سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

Leave a reply