ایف بی آران ایکشن:انکم ٹیکس گوشواروں کابڑےپیمانےپرآڈٹ کرانےکافیصلہ

ایف بی آران ایکشن،رواں سال فیڈرل بورڈآف ریونیونےانکم ٹیکس گوشواروں کابڑےپیمانےپرآڈٹ کرانےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق رواں مالی سال خودکاراورڈیجیٹل نظام سے70سے80لاکھ گوشواروں کاآڈٹ ہوسکتاہے،ان لینڈریونیوکے8ہزارافسران ،اہلکار اور4ہزارآڈیٹرزآڈٹ میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پہلےمرحلےمیں کمرشل اورانڈسٹریل انکم ٹیکس گوشواروں کا آڈٹ ہوگا،دوسرے مرحلے میں سنگل اونرکمپنیزسمیت دیگررجسٹرڈکمپنیوں کاآڈٹ ہوگا،تیسرےمرحلےمیں انفرادی شخصیات اورتنخواہ دارطبقےکےانکم ٹیکس گوشواروں کاآڈٹ ہوگا۔
ذرائع کابتاناہےکہ انکم ٹیکس گوشوارےمیں غلط معلومات فراہم کرنےپرکارروائی ہوگی،سوشل میڈیاپر دکھاوےکی آمدن انکم ٹیکس گوشوارہ ہواتوایکشن ہوگا،انکم ٹیکس گوشوارےمیں دولت چھپانےپرنوٹس ہوگا،انکم ٹیکس گوشوارےمیں بےنامی یادولت کسی اورنام پررکھنےپربھی کارروائی ہوگی،انکم ٹیکس گوشوارےمیں غیر ضروری اورغیرمتعلقہ معلومات فراہم کرنےپربھی ایکشن ہوگا۔















