26نومبراحتجاج کیس:علیمہ خان کی مسلسل غیرحاضری پر9ویں باروارنٹ گرفتاری جاری

0
9

عدالت نے26نومبراحتجاج کیس میں علیمہ خان کی مسلسل غیرحاضری پر9ویں باروارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نے26نومبراحتجاج کیس پرعلیمہ خان سمیت11 ملزمان کیخلاف سماعت کی۔مقدمےمیں نامزددیگرملزمان عدالت میں  پیش ہوئے۔
علیمہ خان اورانکےوکلاآج بھی انسداددہشتگردی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نےنوویں بارعلیمہ خان کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتےہوئے حکم دیاکےعلیمہ خان کوگرفتارکرکے17نومبرکوپیش کیاجائے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت17نومبرتک ملتوی کردی۔

Leave a reply