سری لنکن کرکٹ بورڈکادورہ پاکستان جاری رکھنےکااعلان

سری لنکن کرکٹ بورڈنےدورہ پاکستان جاری رکھنےکاباضابطہ اعلان کردیا۔
ون ڈےسیریزاورسہ ملکی سیریزبچانےکےلئے چیئرمین پی سی بی نےسری لنکاکی کرکٹ ٹیم سےملاقات کی جس میں انہوں نےٹیم کی سیکیورٹی مزیدبڑھانےکی یقین دہانی کرائی پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےسری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجرکاکہناتھاکہ تمام سری لنکن کھلاڑی پاکستان میں رہیں گے اور کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہا۔
اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کودورہ پاکستان جاری رکھنےکی ہدایت کرتےہوئےکہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈنےفول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔جس کےباعث دورہ جاری رکھاجارہاہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کےمنیجر کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔
یاد رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔















