ٹک ٹاک کا پاکستانی صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان

0
5

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا، تاکہ ان کے تحفظ اور دیگر افراد تک رسائی میں معاونت فراہم کی جاسکے۔
کمپنی کے مطابق ان نئے فیچرز سے پاکستانی صارفین اپنے مداحوں سے زیادہ بہتر طریقے سے رابطہ قائم کرسکیں گے اور انہیں اس پلیٹ فارم پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔ان میں سے ایک فیچر کریٹیر کیئر موڈ ہے۔اس فیچر کے تحت پاکستانی صارفین اپنے کمنٹ سیکشن کو بہتر انداز سے منظم کرسکیں گے۔
اس فیچر کو جب ان ایبل کیا جائے گا تو کریٹیر کیئر موڈ خودکار طریقے سے ان کمنٹس کو چھپا دے گا جو توہین آمیز، ہراساں کرنے والے یا نامناسب نوعیت کے ہوں گے۔ٹک ٹاک کی جانب سے ان صارفین کے کمنٹس کو بھی فلٹر کیا جائے گا جن کے کمنٹس کو آپ پہلے رپورٹ، ڈس لائیک یا ڈیلیٹ کرچکے ہوں گے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو استعمال کیا جائے گا۔دوسرا فیچر کانٹینٹ چیک لائٹ ہے ،جو صارفین کیلئے ایک اورکار آمد ٹول ہے،یہ فیچر فی الحال صرف ٹک ٹاک سٹوڈیو کے ویب ورژن میں دستیاب ہوگا۔اس فیچر سے صارفین کو معلوم ہوسکے گا کہ ان کی پوسٹ کی جانیوالی ویڈیوز کی رسائی محدود تو نہیں ہوگی۔یعنی وہ یہ جان سکیں گے کہ ان کا مواد فار یو فیڈ میں نظر آنے کے قابل ہے یا نہیں۔
اس طرح وہ اپنی پوسٹ سے پہلے ویڈیو میں ایسی تبدیلیاں کرسکیں گے، جن سے ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ افراد تک رسائی مل سکے گی۔اس کے علاوہ ٹک ٹاک نے کریٹیر ان باکس بھی متعارف کروایا ہے، جو ایسا میسجنگ ہب ہے، جس میں فوری جوابات کے ٹیمپلیٹس اور ان ریڈ (unread) میسجز ہوں گے، جبکہ سٹار لگائے گئے پیغامات کیلئے الگ فولڈرز دیے جائیں گے۔اس فیچر کا مقصد صارفین کواپنے مداحوں کے ساتھ رابطے کو آسان اور تیز بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply