پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل

0
42

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ،پیٹرول فی لیٹر 2 روپے سستا اور ڈیزل 9.5 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل کےباعث پاکستان میں بھی آ ئندہ پندرہ روزکےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کاامکان ہے،جس میں پیٹرول کےعلاوہ باقی تمام مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتے کو زیادہ سے زیادہ 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ موجودہ ٹیکس شرح کی بنیادپرہائی سپیڈڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر (یعنی تقریباً 3.4 فیصد) اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 2 روپے فی لیٹر یا 0.7 فیصد کمی کا امکان ہے۔
یکم جون سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی نیٹ قیمتوں میں بالترتیب تقریباً 12 روپے 50 پیسے اور 23 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی ایکس ڈپو قیمتوں میں بھی بالترتیب 8 روپے 80 پیسے (4.8 فیصد) اور 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر (4.4 فیصد) اضافے کا خدشہ ہے، فی الوقت مٹی کا تیل 185 روپے اور ایل ڈی او 164 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل حکومت کے لیے بڑی آمدنی کا ذریعہ ہیں، جن کی اوسط ماہانہ فروخت تقریباً 7 سے 8 لاکھ ٹن ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سےماہ ستمبرکےپہلےپندرہ روزکیلئے پیٹرول کی قیمت برقراررکھی گئی تھی اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 3روپےفی لیٹرتک کمی کردی گئی تھی ،جس کےبعدہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت269 روپے99 پیسےفی لیٹرہوگئی تھی۔جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے کی کمی کے بعد 159 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی تھی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 46 پیسے کمی کے بعد 176 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی تھی۔پھرنومبرکےپہلےپندرہ روزکےلئے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے کااضافہ کیاگیاتھاجس کےبعدپیٹرول265 روپے 45 پیسے فی لیٹرہوگیاجبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں3 روپے 2 پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیاتھاجس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی تھی۔

Leave a reply