دنیا کا سب سے چھوٹا سپر کمپیوٹر ، جس کاحجم دنگ کر دینے والا ہے

0
5

ٹیکنالوجی کی جدت، دنیا کا سب سے چھوٹا سپر کمپیوٹر تیار، جس کا حجم ایک کتاب کے برابر ہے۔
امریکا کی انوڈیا کمپنی کا تیار کردہ ڈی جی ایکس سپارک نامی سپر کمپیوٹر 4 ہزار ڈالرز کا ہے اور اسے کمپنی کی جانب سے ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کے حوالے کیا گیا ہے۔اس سپر کمپیوٹر میں 128 جی بی یونیفائیڈ ریم (سی پی یو اور جی پی یو) اور انوڈیا کنکٹ ایکس نیٹ ورکنگ جیسے فیچرز موجود ہیں۔اس کے اندر کمپنی کی بلیک ویل سپر چپ petaflop پرفارمنس فراہم کرتی ہے۔اس کا وزن ایک کلو سے کچھ زیادہ ہے، جبکہ یہ کمپنی کے ڈی جی ایکس آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔
اس کے بیک پر 4 یو ایس بی سی پورٹس، ایک ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، ایک Ethernet پورٹ اور 2 کیو ایس ایف پی پورٹس موجود ہیں۔یہ پورٹس سرورز، سوئچز اور اے آئی سپر کمپیوٹرز میں استعمال کی جاتی ہیں۔

Leave a reply