ایمریٹس ایئر لائن کا اہم روٹ کی پروازوں سے متعلق اعلان

0
11

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،ایمریٹس نے 15 نومبر سے مڈ ایسٹ روٹ کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن 15 نومبر 2025 سے دبئی اور دمشق کے درمیان اپنی طے شدہ پروازوں کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ معمول کے آپریشنل جائزے کے بعد کیا گیا ہے ،جس کا مقصد کیریئر کی طویل مدتی کاروباری حکمت عملی کے حصے کے طور پر بیڑے کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایمریٹس دبئی اور دمشق کے درمیان اپنی باقاعدہ سروسز (EK913/EK914) کو 15 نومبر 2025 سے اگلے نوٹس تک معطل کردے گا یہ فیصلہ معمول کے آپریشنل جائزے کے بعد کیا گیا ہے ،جس کا مقصد ہمارے سٹریٹجک کاروباری مقاصد کے مطابق بیڑے کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔

Leave a reply