وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی

0
11

وزیراعظم آزادکشمیرکےخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی۔
ذرائع کابتاناہےکہ تحریک کامیابی کی صورت میں وزیراعظم انوارالحق اپنےمنصب سےفارغ ہوجائیں گے،پیپلزپارٹی اورن لیگ کےارکان اسمبلی مظفرآباد پہنچنا شروع ہوگئے،پی ٹی آئی فارورڈبلاک اور دیگر ارکان بھی مظفرآبادپہنچ رہےہیں، پیپلز پارٹی کاحمایت کادعویٰ36سےبڑھ کر38ہوگیا،فارورڈبلاک کے مزید 2ارکان تحریک عدم اعتمادمیں شامل ہوگئے۔مسلم لیگ (ن)وزیراعظم کےخلاف ووٹ دےگی مگر حکومت کاحصہ نہیں بنےگی۔تحریک عدم اعتمادپرشاہ غلام قادر اور راجافاروق حیدرکےدستخط موجودہیں۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ مسلم لیگ (ن)کاقبل ازوقت انتخابات کامطالبہ برقرار ہے،آزادکشمیرکےنئےوزیراعظم کاحلف منگل کےروزمتوقع ہے،حلف برداری میں پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی شرکت کاامکان ہے،تحریک کامیاب ہوئی توفیصل ممتازراٹھورآزادکشمیرکے16ویں وزیراعظم ہوں گے،جبکہ موجودہ اسمبلی کےچوتھےوزیراعظم ہو گے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم انوارالحق نےمستعفی ہونےکےبجائےتحریک کا سامنا کرنےکافیصلہ کیاہے، آزادکشمیرکی نئی حکومت کودوبڑےچیلنجزکاسامنا،ایکشن کمیٹی کےمعاہدوں پرعملدرآمدنئی حکومت کے لئےبڑاچیلنج ثابت ہوسکتاہے،مسلم لیگ(ن)کےقبل ازوقت انتخابات کےمطالبےپرعملدرآمدبھی کڑاامتحان ہوگا،کابینہ کو20وزراتک محدودرکھنابھی نئی حکومت کےلئےآزمائش ہے۔
واضح رہےکہ چودھری انوارالحق اپریل2023میں48ووٹ لےکروزیراعظم منتخب ہوئےتھے۔

Leave a reply