سموگ کا راج :لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر برقرار

0
10

سموگ کا راج ،باغوں کا شہر کہلانے والا لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق شہر میں سموگ کی اوسط شرح 429 ریکارڈ کی گئی ہے، راوی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1198، لوئر مال کا 810 اور ایف سی کالج کے اطراف کا ایئر کوالٹی انڈیکس 706 ریکارڈ کیا گیا ۔لاہور کے بعد پہلوانوں کا شہر گوجرانوالہ سب سے زیادہ آلودہ ترین شہر ہے، جہاں کا اے کیو آئی 593 تک پہنچ گیا ہے۔
اس کے بعد پاکستان کا مانچسٹر کہلانے والے شہر فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 365 اور ملتان میں 299 ریکارڈ کیا گیا ،تاریخی و ثقافتی پشاور کا اے کیو آئی 172 کو چھو گیا ۔
ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے غیر ضروری باہر آنےجانے سے گریز کرنے اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے، ٹریفک کے دباؤ اور صنعتی اخراج کے باعث شہر کی فضا بدترین آلودگی کا شکار ہو رہی ہے۔

Leave a reply